26 فروری، 2023، 1:35 PM

پاکستانی وزیراعظم اور صدر کی بلوچستان میں دھماکے کی مذمت

پاکستانی وزیراعظم اور صدر کی بلوچستان میں دھماکے کی مذمت

پاکستانی ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے، ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

News Code 1914929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha