19 فروری، 2023، 4:36 PM

خانہ جنگی ہوسکتی ہے، صہیونی پولیس سربراہ کا انتباہ

خانہ جنگی ہوسکتی ہے، صہیونی پولیس سربراہ کا انتباہ

صہیونی پولیس کے سربراہ نے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں سیاسی قتل و غارت اور خانہ جنگی کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونیوں کے چینل 12 میں صہیونی پولیس کے سربراہ یاکوب شبتائی کا ایک بیان چلایا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ حالیہ دنوں میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کے خدشات کے بارے میں بہت سے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

شبتائی نے یہ بھی کہا کہ ملکی حالات بھی بہت پیچیدہ اور گھمبیر ہیں اور سیاسی قتل و غارت اور خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ مرحلے کو انتفاضہ نہیں کہا جا سکتا لیکن ہم کشیدگی اور تنازعات کی شدت کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

صہیونی پولیس کے سربراہ نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آباد کاروں کے لیے ہتھیاروں کے پرمٹ کے اجراء میں اضافے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام اسرائیلی ادارے اور سیکورٹی ایجنسیز  خود کو سیاسی قتل و غارت اور خانہ جنگی کے سناریو کے لئے تیار کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صہیونی حکومت کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​سیاسی اختلافات بڑھنے کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بارے میں خبردار کیا تھا اور واضح طور پر کہا تھا کہ اسرائیل بارود کے بیرل پر کھڑا ہے۔

News ID 1914828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha