7 جنوری، 2023، 4:59 PM

سعودی حکام سے ’’وکی پیڈیا‘‘ کے مصنفین بھی محفوظ نہ رہے

سعودی حکام سے ’’وکی پیڈیا‘‘ کے مصنفین بھی محفوظ نہ رہے

باخبر ذرائع نے ویکیپیڈیا کے ایک مصنف زیاد السفیانی کی سعودی حکام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوطن ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب میں ویکیپیڈیا کے ایک مصنف زیاد السفیانی کو حال ہی میں سعودی حکام کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

صحافی اور وکی پیڈیا کے مصنف زیاد السفیانی پر سعودی عرب میں سیاسی کارکنوں پر ظلم و جبر کے بارے میں معلومات شائع کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ السفیانی میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل ہیں جو 2006 سے وکی پیڈیا کے ساتھ بطور مصنف کام کر رہے ہیں۔ انہیں 2011 میں اس ملازمت میں ترقی دی گئی۔

اس سلسلے میں انسانی حقوق کے لئے سرگرم افراد نے ایک اور سعودی ایکٹویسٹ کی بھی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو وکی پیڈیا پر مواد تیار کرتا تھا۔

چنانچہ سعودی سیکیورٹی حکام نے وکی پیڈیا کی معلومات کو ہیک کر کے اس سعودی شہری کی سرگرمیوں کا پتہ لگایا اور اسے گرفتار کرلیا۔ سعودی ذرائع کی جانب سے ابھی تک اس شخص کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی سعودی حکام نے ایک ٹویٹر ایکٹویسٹ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر کے قید کر دیا تھا۔

سعودی عرب میں سوشل میڈیا کو دبانے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے جبکہ سعودی حکام حالیہ دنوں میں کرسٹیانو رونالڈو کی خدمات حاصل کر کے اس ملک میں ہونے والی پیش رفت کی راکھ تلے آگ کو چھپانے اور رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1914065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha