31 دسمبر، 2022، 7:47 PM

نئے سال کو اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے، پاکستانی وزیراعظم

نئے سال کو اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے، پاکستانی وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ سال کے 2023 میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام اور سماجی بہتری کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے.

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ سال نو کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیرا عظم نے کہا کہ  اللہ تعالیٰ 2023 کے سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے،3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سال 2022 پاکستان کے لئے تلخ وشیریں ثابت ہوا، سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا،دعا ہے کہ نیا سال دہشت گردی، مہنگائی سے نجات کا سال ہو، عوام کی جان اور معاش کا تحفظ ہو۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نئے سال میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجوں کاسامنا ہے،نئے سال کو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پائیدار بنیاد بنانے کے لئے استعمال کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم کاکہنا  تھا کہ عہد کرتے ہیں کہ عوام کی زندگیوں کی تلخیاں کم کرنے اور حالات بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کریں گے،نئے سال کو اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے۔

News ID 1913938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha