31 دسمبر، 2022، 7:44 PM

پاکستان اپنے انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، پاکستانی آرمی چیف

پاکستان اپنے انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، پاکستانی آرمی چیف

پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور اس کے لیے معیشت اور دہشت گردی کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل  کیاہےکہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 118ویں مڈشپ مین اور 26ویں شارٹ سروس کمیشن کی کمیشننگ پریڈ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ جہاں پاکستان نیول اکیڈمی پہنچنے پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے تربیت کی کامیابی سے تکمیل اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے محافظ بننے پر کمیشننگ  حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میری ٹائم ڈومین مسلسل بدل رہی ہے، تکنیکی ترقی کی وجہ سے صرف وہی بحری افواج غالب ہوں گی اور موثر ثابت ہوں گی جو پیشہ ورانہ مہارت اور جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی۔

آرمی چیف نے پاکستانی کیڈٹس اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو معیاری تعلیم دینے پر پاکستان نیول اکیڈمی کو سراہا، آرمی چیف نے نوجوان افسران کو مستقبل کے لیڈروں کے طور پر اپنے طرز عمل، کردار، پیشہ ورانہ ذہانت اور دور اندیشی سے رہنمائی کرنے کا مشورہ دیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنے ایک انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے اور اس کے لیے معیشت اور دہشت گردی کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

News ID 1913937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha