27 نومبر، 2022، 12:50 PM

بھارت جوڑو ریلی نے قومی سیاست کا منظرنامہ بدل دیا، کانگریس

بھارت جوڑو ریلی نے قومی سیاست کا منظرنامہ بدل دیا، کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نے نہ صرف پارٹی تنظیم اور کارکنوں کا جوش بڑھایا ہے بلکہ ملک کے سیاسی منظر نامے کو بھی بدل دیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نے نہ صرف پارٹی تنظیم اور کارکنوں کا جوش بڑھایا ہے بلکہ ملک کے سیاسی منظر نامے کو بھی بدل دیا ہے۔

کانگریس کے کمیونیکیشن چیف جے رام رمیش، قومی ترجمان راگنی نائک، مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر جیتو پٹواری، مہیلا کانگریس کی سابق قومی صدر شوبھا اوجھا اور دیگر لیڈروں نے اتوار کو یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت جوڑو یاترا نے ہندوستان کا منظر نامہ بدل دیا ہے۔ اس یاترا کو ملنے والی زبردست حمایت کی وجہ سے منظرنامہ بدل گیا ہے اور کانگریس پارٹی پھر سے متحرک ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یاترا کو پہلے پانچ جنوبی ریاستوں میں زبردست پذیرائی ملی تھی اور جب یاترا مہاراشٹرا پہنچی تو وہاں بھی اس کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ لوگ اس میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب یاترا ہندی زبان مدھیہ پردیش پہنچی تو اسے پہلے دن سے ہی زبردست حمایت مل رہی ہے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ یاترا کے حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا ردعمل اس کی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ترنگا لے کر بھارت جوڑو یاترا کے 26 جنوری تک سری نگر پہنچنے کی امید ہے۔

News ID 1913385

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha