13 نومبر، 2022، 8:25 AM

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہو گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہو گا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 کا سب سے بڑا مقابلہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ میلبرن میں آج اور کل بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا۔

آئی سی سی قوانین پر نظرثانی کرکے ملبرن میں فائنل کا وقت دو سے بڑھا کر چار گھنٹے کردیا گیا۔ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ  فائنل میچ آج  ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی

News Code 1913124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha