29 اکتوبر، 2022، 2:52 PM

پاکستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان جانبحق

پاکستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان جانبحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درا زندہ میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان جانبحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  شہید ہونے والوں میں نائیک ساجد حسین اور سپاہی محمد اسرار شامل ہیں جن میں سے 33 سالہ نائیک ساجد کا تعلق خوشاب اور 26 سال کے سپاہی محمد اسرار کا تعلق اٹک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔

News ID 1912879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha