24 اکتوبر، 2022، 11:25 AM

پاکستانی صحافی کو شناخت میں غلطی کے باعث پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے، کینیا

پاکستانی صحافی کو شناخت میں غلطی کے باعث پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے، کینیا

کینیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف شناخت میں غلطی کے باعث پولیس فائرنگ کا نشانہ بنے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ کینیا کے میڈیا میں آنے والے بیان کے مطابق مقامی حکام نے پولیس فائرنگ سے پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف پر فائرنگ شناخت کی غلطی کے باعث کی گئی۔

کینیا پولیس کا موقف ہے کہ ارشد شریف کی نیروبی مگاڈی ہائے وے پر آمد سے قبل گاڑی چھیننے اور بچے کو یرغمال بنانے کی واردات ہوئی تھی۔ ملزموں کو پکڑنے کے لیے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ پاکستانی صحافی ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور کورکنے کا اشارہ کیا تاہم انہوں نے رکاوٹ کی خلاف ورزی کرکے آگے جانے کی کوشش کی۔
کینیا پولیس کے دعوے کے مطابق پولیس نے ارشد شریف کے نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ارشد شریف کی موت ہوگئی اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور پر نیروبی میں  پولیس نے اتوار کی رات فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ارشد شریف سر پرگولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

News ID 1912786

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha