18 اکتوبر، 2022، 7:27 AM

کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں ’’رسولؐ رحمت محور وحدت‘‘ کانفرنس، شیعہ سنی علماء کی شرکت

کراچی، خانہ فرہنگ ایران میں ’’رسولؐ رحمت محور وحدت‘‘ کانفرنس، شیعہ سنی علماء کی شرکت

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے زیر اہتمام ’’رسولؐ رحمت محور وحدت‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی مختلف دینی و مذہبی شخصیات، جامعات کے اساتید، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دوسرے علمی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے زیر اہتمام ’’رسولؐ رحمت محور وحدت‘‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی مختلف دینی و مذہبی شخصیات، جامعات کے اساتید، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دوسرے علمی اور ادبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں منعقد کی گئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی ڈاکٹر سعید طالبی نیا نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت کی بنیادی حکمت عملیوں کا ذکر کرتے ہوئے شیعہ اور سنی اتحاد کا مفہوم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی استکباری طاقتوں کی زیادتیوں کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنانا قرار دیا۔ اس کانفرنس سے متعدد معروف سنی شیعہ علما، جامعات کے اساتید، میڈیا کے نمائندوں اور دوسرے ثقافتی اور ادبی شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے مختلف فروقوں کے درمیان مشترکات کو اپنانے پر زور دیا۔ اس کانفرنس کے آخر میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران حسن نوریان نے اسلامی جمہوری ایران میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بارے میں وضاحت کی۔

کانفرنس سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، مولانا عقیل انجم قادری مرکزی سیکریڑی جنرل جمعیت علمائے پاکستان، مولانا شیخ حسن صلاح الدین صدر ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، سیف اللہ ربانی استاد جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سربراہ کلیہ معارف اسلامی جامعہ کراچی، علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، مولانا قاضی احمد نورانی صدیقی صدر جمعیت علمائے پاکستان کراچی ڈویژن، مولانا شبیر میثمی مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان، معروف شاعر فراست رضوی، حورہ علمیہ امام خمینیؒ کراچی کے سربراہ آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی، مسجد قبا کراچی کے امام جماعت مولانا منظر الحق تھانوی اور جامعہ کراچی کے شعبہ معارف اسلامی کے استاد ڈاکٹر جواد ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں جمعیت عمائے اسلام (ف کے رہنما مولانا سلیم اللہ ترک، مسلم لیگ (ن) شعبہ علما و مشائخ سندھ کے صدر اظہر علی ہمدانی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت کئی علمی، ادبی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

News ID 1912697

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha