19 اگست، 2022، 12:36 AM

پاکستان؛شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

پاکستان؛شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ ،کراچی شاہراہ کو لسبیلہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ شدید بارش اور سیلاب کے باعث کوئٹہ ،کراچی شاہراہ کو لسبیلہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق ڈی آئی خان دناسر (ضلع شیرانی) اور خضدار شہداد کوٹ کے درمیان بھی ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے،محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ تمام پبلک اور دیگر ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو مناسب جگہ پر روک دیا جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کمپنیاں کو بارش اور سیلاب سے بند روڈ کھلنے تک  ٹرانسپورٹ نہ چلانے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ  نے شہریوں سے کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

News ID 1912053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha