مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 19 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا۔
موسٰی خیل کے علاقے میں 10 افراد اورقلعہ عبداللہ میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔تحصیل لونی میں گزشتہ روز بارش کے بعد سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہوگیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری۔
ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرسفر کرنے سے گریز کریں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مرنے والوں میں بچے، خواتین بھی شامل ہیں جبکہ چوتھے اسپیل کی وجہ سے صوبے میں مزید تباہی بھی ہوئی جس کے باعث ہزاروں مکین متاثر ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ