مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی ریلوے حکام کے مطابق حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے جس کو 11 دنوں کے مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہے۔
دالبندین اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا۔
News ID 1912022
آپ کا تبصرہ