16 اگست، 2022، 5:56 PM

پاکستان میں دیت کی رقم 43 لاکھ مقرر

پاکستان میں دیت کی رقم 43 لاکھ مقرر

پاکستانی وفاقی کابینہ نے  وزارتِ خزانہ کی سفارش پر  مالی سال 2022-23 کے لیے دِیت کی کم از کم حد 30 ہزار 6 سو 30گرام چاندی کے برابر، جس کی مالیت تقریباً43 لاکھ  روپے سے اوپر بنتی ہے، مقرر کرنے کی منظوری دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔  کابینہ کو وزراتِ موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے پچھلے 10 سالوں  سے پہلے آٹھ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل رہا ہے جو باعثِ تشویش ہے۔  جبکہ گلوبل وارمنگ گیسوں کے فضا میں اخراج میں ہمارا حصہ دنیا کا صرف ایک فیصد بنتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کے وسائل کو بری طرح متاثر کررہی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے  وزارتِ خزانہ کی سفارش پر  مالی سال 2022-23 کے لیے دِیت کی کم از کم حد 30 ہزار 6 سو 30گرام چاندی کے برابر، جس کی مالیت تقریباً43 لاکھ  روپے سے اوپر بنتی ہے، مقرر کرنے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی طرف سے 35 ادویات کی قیمتوں (MRP) میں اضافے کی سمری کو متفقہ طور پر مسترد کردیا اور یہ ہدایت جاری کیں کہ  ادویات کی قیمتوں میں وفاقی کابینہ کی منظور ی کے بغیر کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے اجلاس اور CCLC  کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔

کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے جبکہ 3 لوگوں کوایک مرتبہ باہر جانے کی اجازت کی منظوری بھی دی۔

News ID 1912025

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha