2 جون، 2022، 3:10 PM

فلسطینی عوام پر اسرائيل کے ظلم و ستم کی کوئي مثال نہیں ملتی/ اسرائيل علاقائي قوموں کا دشمن ہے

فلسطینی عوام پر اسرائيل کے ظلم و ستم کی کوئي مثال نہیں ملتی/ اسرائيل علاقائي قوموں کا دشمن ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آرمینیا کے وزير اعظم کے ساتھ یٹلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائيل کے وحشیانہ اور بہیمانہ ظلم و ستم کی کوئي مثال نہیں ملتی، اسرائیل علاقائی اقوام کا دشمن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آرمینیا کے وزير اعظم نیکول پاشینیان کے ساتھ یٹلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر اسرائيل کے وحشیانہ اور بہیمانہ ظلم و ستم کی کوئي مثال نہیں ملتی، اسرائیل علاقائی اقوام کا دشمن ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران کی پالیسی تمام ممالک کی ارضی سالمیت اور حاکمیت پرمشتمل ہے۔ ایران کی خارجہ پالیسی ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ مضبوط اور مستحکم تعاون کو فروغ دینے پر استوار ہے۔

صدر رئیسی نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگي کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان امن و صلح برقرار کرنے کے لئے اپنا نقش ایفا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران علاقائي مسائل کو علاقائی ممالک کے تعاون سے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ،جبکہ غیر علاقائی ممالک کی مداخلت سے مسائل مزید پیچيدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

باہمی گفتگو میں آرمینیا کے وزير اعظم نے علاقائي اور عالمی سطح پر ایران کے اصولی اور منطقی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کا اہم ملک ہے جو علاقائي سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے ۔ آرمینیا کے وزير اعظم نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ پاشینیان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ آرمینیا تہران میں گروپ 3+3 کے رکن ممالک کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے۔

News ID 1911067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha