مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ مغربی آذربائیجان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا صوبہ کے گورنر ، صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور صوبہ کے بعض اعلی حکام نے شاندار استقبال کیا۔ صدر ابراہیم رئیسی کا یہ اکیسواں صوبائی سفر ہے ۔ صدر رئیسی نے صوبہ مغربی آذربائیجان میں کئی ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیا ہے۔صدر ابراہیم رئيسی نے ارومیہ ايئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی آذربائیجان اسلامی ایرانی تہذیب و تمدن ،اور تاریخ و ثقافت کا کامل نمونہ ہے۔ صدر رئیسی نے مغربی آذربائیجان میں ایرو اسپیس کی ترقی اور پیشرفت کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
ایرانی صدر حجت الاسلام رئیسی اروم سیٹ سیٹلائٹ کی نقاب کشائی کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے مہاباد شہر کے لیے روانہ ہوگئے۔ صدر رئیسی نے ارومیہ جھیل کا فضائي دورہ بھی کیا اور صوبہ کے دیگر ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیا۔ صدر کے ہمراہ وزراء نے بھی صوبہ کے مختلف ضلعوں میں ترقیاتی کاموں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔
آپ کا تبصرہ