1 اپریل، 2022، 9:56 AM

ایران اور چین کی بڑی اقتصادی ظرفیتوں کو فعال کرنے پر تاکید

ایران اور چین کی  بڑی اقتصادی ظرفیتوں کو فعال کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے وزراء خارجہ نے باہمی ملاقات میں ایران اور چین کی بڑی اقتصادی ظرفیتوں کو فعال کرنے پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چین میں افغانستان کے امور سےمتعلق کانفرنس کے ضمن میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ایران اور  چین کے وزراء خارجہ نے ایران اور چین کی  بڑی اقتصادی ظرفیتوں کو فعال کرنے پر تاکید کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں چینی صدر کے نام ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام کا اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہے اور عالمی سطح پر بھی دونوں ممالک کے نظریات میں یکسانیت اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ اقتصادی شعبہ میں دونوں ممالک کو اپنی بڑی ظرفیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل پاکستان، روس، انڈونیشیا، ازبکستان، قطر اور بعض دیگر ممالک کے وزارء خارجہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔

News ID 1910344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha