مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ چین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تن شی میں ہونے والی اس کانفرنس میں ایران ، پاکستان ، روس، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی شرکت کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہیان چین روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
News Code 1910315
آپ کا تبصرہ