کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فوج  نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں میں سرچ آّریشن کے دوران 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ بھارتی فوجیوں نے آپریشن  کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا اور انھیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق پلوامہ، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فورسزنے لوگوں کے گھروں سے باہرنکلنے پرپابندی عائد کردی۔ ان علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

News Code 1910130

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha