ڈونلڈ ٹرمپ کے جہاز کی ہنگامی لینڈنگ/ انجن فیل

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ لے جانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے شہر پام بیچ لے جانے والے طیارے کا ایک انجن فیل ہوگیا جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

اطلاعات کے مطابق طیارہ سابق صدر ٹرمپ کو نیو آرلینز سے واپس فلوریڈا لارہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق طیارے میں سیکرٹ سروس ایجنٹس، سپورٹ اسٹاف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے کچھ مشیر بھی سوار تھے۔ طیارے کے تین میں سے ایک انجن فیل ہونے کی تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1910121

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =