مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم جانباز کی مناسبت سے یوکرائن جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے یوکرائن کو جنگ کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ امریکہ پر اعتماد اور بھروسہ کرنا حماقت اور نادانی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء، جانبازوں اور ان کے اہلخانہ پر افتخار ہے کہ ان کی قربانیوں اور فداکاریوں کے نتیجے میں آج لبنان میں امن و ثبات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یوکرائن کی جنگ سبق آموز جنگ ہے اس جنگ میں بیشمار عبرتیں موجود ہیں۔ یوکرائن کی جنگ عبرتوں اور سبق آموز ہونے کے لحاظ سے اہم ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ روس کو شہریوں پر حملوں کے بارے میں دھمکی اور نصیحت کررہا ہے جبکہ امریکہ نے تمام جنگوں میں عام شہریوں کا دل کھول کر خون بہایا ہے، عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔ امریکہ نے اپنے سنگين اور مجرمانہ جرائم کو فراموش کردیا ہے۔ امریکیوں نے افغانتسان میں شادی کی تقریب کو عزا میں بدل دیا۔
داعش دہشت گردوں نے پشاور میں امریکہ کی خوشنودی کے لئے بے گنا نمازیوں کو بہیمانہ طور پر شہید کیا ۔ امریکی فوجیوں کے سنگين اور بہیمانہ جرائم سے تاریخ بھری پڑی ہے ۔ امریکی فوجیوں کو ان کے سنگين جرائم کی وجہ سے ہزاروں بارعدالتوں سے سزا ملنی چاہیے۔ امریکی فوجیوں نے افغانستان، شام، عراق ، لیبیا اور یمن میں بے شمار جرائم کا ارتکاب کیا اور آج بھی امریکی فوجی مشرق وسطی میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ پر اعتماد حماقت اور نادانی ہے۔ فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ یورپی ممالک جنگ کے حق میں نہیں تھے لیکن امریکہ اور برطانیہ نے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات کے ذریعہ یوکرائن کو جنگ میں دھکیل کر اسے تنہا چھوڑ دیا ۔یوکرائن کے صدر کے مطالبات کو امریکہ اور برطانیہ نے ٹھکرا دیا ۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ جھوٹا اور مکار ہے امریکہ کے فریب میں آنے والے ممالک ہمیشہ تباہی اور بربادی سے دوچار ہوئے ہیں۔ امریکہ اپنے اتحادیوں کا آخری وقت میں ساتھ چھوڑ دیتا ہے اور مختلف بہانے بنانے لگتا ہے۔ دنیا کو امریکہ کے فریب میں نہیں آنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ