28 فروری، 2022، 8:30 AM

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو مذاکرات ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو مذاکرات ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی ماہرین کا وفد آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر یکم مارچ کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے۔ بھارتی ماہرین کا وفد آج واہگہ کے راستے لاہور پہنچے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے 10 رکنی بھارتی آبی ماہرین کا وفد آج واہگہ کے راستہ لاہور پہنچے گا اور آبی تنازعات پر مذاکرات کا آغاز یکم مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینا کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔

اس حوالے سے مہر علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان کو دریا چناب پر 624 میگاواٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور بھارت کے زیر انتظام  کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگاواٹ کے مانڈی جبکہ دریا سندھ پر 24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض ہے۔

News ID 1909999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha