مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے مسلمان عربوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ صعدہ کو سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ حضرموت کی شہری آبادی پر بھی بمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں سعودی عرب کو امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ