9 فروری، 2022، 10:01 AM

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری

سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری

یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائي حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے جنگي طیاروں نے صنعا شہر کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کے ظالمانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے جنگي طیاروں نے صنعا شہر کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے طیاروں نے صوبہ تعز کے مختلف علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہم سعودی عرب اور امارات کے حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔ اور ہم نے جدہ ، ریاض پر میزائل حملوں نیز دبئی اور ابو ظہبی پر طوفان یمن 3 کارروائی میں ثابت کردیا کہ یمنی فوج سعودی عرب اور امارات کے اندر جواب کارروائی کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

News ID 1909784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha