مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے دارالحکومت صنعا پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے کل رات صنعا پر وحشیانہ بمباری کی ۔ سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے کہا کہ یمنی فورسز کے خطرات کے پیش نظر انھوں نے صنعا میں فوجی ٹکھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمنی شہریوں کو التشریفات فوجی چھاؤنی سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
آپ کا تبصرہ