برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

بلیجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلیجیم کے دارالحکومت برسلز میں کورونا پابندیوں کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برسلزمیں ہزاروں افراد نے  کورونا کے باعث عائد پابندیوں کے خلاف مارچ  کیا۔ مظاہرین نے آزادی آزادی کے نعرے لگائے اورآتش بازی کی۔

پولیس نے خاردار تارلگا کر مظاہرین کو یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کی جانب جانے سے روک دیا۔ دو ڈرونز اور ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے احتجاجی مارچ کی نگرانی کی گئی۔

پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے واٹرکینن اور آنسو گیس استعمال کی ۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا۔ 20 مظاہرین کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

News Code 1909062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =