عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک

یمن کے شہر عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک کار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بیرونی دروازے کے نزدیک ہوا۔

ذرائع کے مطابق  دھماکے میں ایئرپورٹ کے باہر بنی سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں۔

News Code 1908689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =