مہر خبررساں ایجنسی نے جیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا جسے گورنر نے منظور بھی کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کو ارسال کیا جسے گورنر نے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مستعفی ہونے کے بعد اب صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوجائے گی۔
ترجمان گورنر ہاؤس نے استعفی ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سید ظہور آغا نے جام کمال کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ جام کمال خان اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے کے بعد مستعفی ہونے پر رضامند ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اپنے استعفی کو تحریک عدم اعتماد کی واپسی سے مشروط کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ