19 اکتوبر، 2021، 11:14 AM

افغان طالبان کا ایک وفد ماسکو پہنچ گيا

افغان طالبان کا ایک وفد ماسکو پہنچ گيا

افغان طالبان کا ایک وفد ماسکو پہنچ گیا ہے جہاں وہ افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کا ایک وفد ماسکو پہنچ گیا ہے جہاں وہ افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کرےگا۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے نائب وزير اعظم عبدالسلام حنفی کی سرپرستی میں طالبان کا وفد ماسکو پہنچ گیا ہے جہاں وہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کرےگا۔ طالبان وفد میں طالبان وزارت خآرجہ کے سرپرست امیر خان متقی، طالبان کے وزیر تجارت نور الدین عزیزی،طالبان کے  وزیر خزانہ دین محمد حنیف اور کابل کے میئر عبدالرشید شامل ہیں۔ امریکہ نے افغانستان سے متعلق ماسکو کے اجلاس ميں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

News Code 1908564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha