1 اکتوبر، 2021، 2:09 PM

شمالی کوریا کا طیارہ شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

 شمالی کوریا کا طیارہ شکن میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا میزائل ٹیسٹ کیا ہے اور اس بار طیارے کو فضا میں نشانہ بنانے والے جدید میزائل کا کامیاب کا تجربہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا میزائل ٹیسٹ کیا ہے اور اس بار طیارے کو فضا میں نشانہ بنانے والے جدید میزائل کا کامیاب کا تجربہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے جڑواں روڈر کنٹرول اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز سے لیس " طیارہ شکن میزائل" کا کامیاب تجربہ کیا ،جس کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نے غیر معمولی جنگی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

شمالی کوریا نے حالیہ دنوں میں تین میزائل تجربے کیے ہیں اور تینوں بار جنوبی کوریا اور جاپان نے اس کی اطلاع عالمی میڈیا کو دی تاہم اس تجربے سے متعلق شمالی کوریا نے خود ہی انکشاف کیا ہے جب کہ حریف ممالک بے خبر رہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے 6 ماہ کی بندش کے بعد ستمبر کے وسط سے ہتھیاروں بالخصوص میزائل تجربات کا دوبارہ سے آغاز کیا ہے ۔

News Code 1908359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha