18 ستمبر، 2021، 1:12 PM

پاکستان کے وزير اعظم کی افغانستان میں جامع اور مشترکہ حکومت کی تشکیل پر تاکید

پاکستان کے وزير اعظم کی افغانستان میں جامع اور مشترکہ حکومت کی تشکیل پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واحد صورت ایک مشترکہ اور جامع حکومت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کی واحد صورت ایک مشترکہ اور جامع حکومت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ  طالبان نے گزشتہ 20 برسوں میں بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ تبدیل ہوئے ہیں، افغانستان میں افراتفری اور انسانی بحران سے اس کے تمام ہمسایہ ممالک متاثر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایس سی او سربراہی اجلاس میں افغانستان کے تقریباً تمام ہمسایہ ملک شریک ہیں، پورے خطے کے لیے اس وقت افغانستان سب سے اہم موضوع ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان اس وقت ایک تاریخی دوراہے پر کھڑا ہے، افغانستان 40 سال کی جنگی صورت حال کے بعد استحکام کی طرف بڑھے گا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان غلط سمت گیا تو افراتفری، انسانی بحران، پناہ گزینوں کے بڑےمسائل پیدا ہوسکتے ہیں، افغانستان میں افراتفری اور انسانی بحران جیسا مسئلہ پیدا ہونے سے سارے ہمسائے متاثر ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے نکتہ نظر سے افغان سرزمین سے دہشت گردی کا بھی خطرہ ہے،  پہلے سے ہی تین دہشت گرد گروہ افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کروارہے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کی واحد صورت ایک مشترکہ حکومت ہے۔

News Code 1908200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha