29 اگست، 2021، 3:21 PM

امریکی ریاست لوزیانا کو بڑے سمندری طوفان کا سامنا

امریکی ریاست لوزیانا کو بڑے سمندری طوفان کا سامنا

امریکی ریاست لوزیانا کو طوفان کیٹرینا کے 16 سال مکمل ہونے کے دن ایک اور بڑے طوفان آئیڈا کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا کو طوفان کیٹرینا کے 16 سال مکمل ہونے کے دن ایک اور بڑے طوفان آئیڈا کا سامنا ہے۔

طوفان کے پیش نظر ساحلی شہروں سے انخلا کا عمل جاری، نیو اورلینز ایئرپورٹ پر آج کی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان آئیڈا کی شدت بڑھ کر کیٹگری چار ہوگئی ہے، طوفان آج لوزیانا کے شہر نیوارلینز سے ٹکرائے گا۔ حکام نے شہریوں کو فوری انخلا کی وارننگ دے رکھی ہے،جس کے تحت نیوارلینز سمیت دیگرشہروں سے انخلا کا عمل جاری ہے۔

لوزیانا کے گورنر نے شہریوں کوخبردار کیا ہے کہ طوفان آئیڈا 1850ء کے بعد سے اب تک کا طاقتور طوفان ہوسکتا ہے۔

News ID 1907973

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha