امریکہ میں طوفان آئیڈا نے تباہی مچادی دی

کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا، جس کے بعد وہاں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیٹگری 4 شدت کا انتہائی شدید طوفان آئیڈا امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا، جس کے بعد وہاں تیز بارشوں کے ساتھ 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہزاروں افراد علاقہ چھوڑ کر جاچکے ہیں تاہم علاقے میں رہ جانے والے افراد کو طوفان کے گزر جانے تک محفوظ مقام پر رہنے اور احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی ریاست میں 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ طوفان ’ آئیڈا ‘ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

News Code 1907987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 3 =