22 اگست، 2021، 2:09 PM

نائجر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

نائجر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

افریقی ملک نائجر میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 17 دیہاتیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائجر میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 17 دیہاتیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔ 

اطلاعات کے مطابق جنوب افریقی ملک نائجر میں نامعلوم مسلح شخص نے جنوب مغربی دیہات میں اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی میئرہیلیڈو زیبو کے مطابق یہ واقعہ طلیبری خطے میں واقع گاؤں تھیم  میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ پیر اسی خطے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 14 بچوں سمیت 37 افرادہلاک ہوگئے تھے۔

News Code 1907889

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha