مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں آنے والے 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 304 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ہیٹی کے محکمئہ شہری تحفظ کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسینٹ لوئیس سے 12 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔
ہیٹی میں آنے والے 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 304 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1907792
آپ کا تبصرہ