ہیٹی میں7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے میں اب تک 304 افراد ہلاک

ہیٹی میں آنے والے 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 304 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیٹی میں آنے والے 7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 304 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ہیٹی کے محکمئہ شہری تحفظ کے مطابق زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکزسینٹ لوئیس سے 12 کلومیٹر دور شمال مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔  زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔  متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

News Code 1907792

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =