مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان کی افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پیش قدمی جاری ہے طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ افغان شہر غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے، اس طرح طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے محض 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔ ادھر امریکہ نے کابل سے امریکی سفارتی عملہ اور شہریوں کو نکالنے کے لئے تین ہزار فوجی کابل ايئر پورٹ پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ