1 اگست، 2021، 10:27 AM

پاکستان میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک سفر پر پابندی کا آغاز

پاکستان میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر اندرون ملک سفر پر پابندی کا آغاز

پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کے فیصلے پر عمل در آمد شروع کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی نے یکم اگست سے اندرون ملک فضائی سفر کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے لئے تمام ایئر پورٹس کے ڈومیسٹک لاوٴجز میں خصوصی کاوٴنٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔

پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے ٹکٹ کے ساتھ اْن کے ویکسین سرٹیفکیٹ بھی چیک کیے جانے لگے ہیں، ویکسین سرٹیفکیٹ کی جانچ کے بعد ہی مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی جارہی ہیں۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق مسافروں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے تاہم 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی حاصل ہے۔

News ID 1907602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha