13 جولائی، 2021، 1:21 PM

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ  کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹنے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ  کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹنے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بلوائیوں نے جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا اور کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا ۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر زوما کے آبائی صوبے کے شہر پیٹرمرزبرگ میں کئی عمارتوں کو آگ لگادی گئی۔

جوہانسبرگ اور ڈربن میں کئی اسٹورز کو لوٹ لیا گیا، لوٹ مار کرنیوالوں پر ربر کی گولیاں بھی چلائی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

News Code 1907360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha