مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بحران کو حل کرنے کےسلسلے میں انھوں نے افغان طالبان اور ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں افغانستان میں بدامنی سے متعلق خدشہ ہے، تاجیکستان و دیگر پڑوسی ممالک سے مل کر افغان مسئلہ کے سیاسی حل کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی پوری کوشش ہےافغانستان میں امن ہو، ایران کےصدرسےبھی افغانستان کےمعاملےپربات چیت کی ہے، خانہ جنگی ہوئی تو پناہ گزینوں کے مسائل پیدا ہوں گے اور وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی رابطے بھی متاثر ہوجائیں گے، کوشش ہے طالبان اور پڑوسی ممالک سے بات کریں تاکہ وہاں سیاسی تصفیہ ہوجائے۔
عمران خان کا افغانستان کے بحران کو حل کرنے کے لئے طالبان اور ہمسایہ ممالک سے رابطہ
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے بحران کو حل کرنے کےسلسلے میں انھوں نے افغان طالبان اور ہمسایہ ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔
News ID 1907254
آپ کا تبصرہ