2 جولائی، 2021، 9:26 AM

اسرائیل کا غزہ پٹی میں عسکری اہداف پر ہوائی حملہ

اسرائیل کا غزہ پٹی میں عسکری اہداف پر ہوائی حملہ

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں عسکری اہداف پر ہوائی حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے ،اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں عسکری اہداف پر ہوائی حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ سے مقبوضہ فلسطین میں آگ لگانے والے غبارے چھوڑے جانے کے جواب میں ہوائی حملہ کیا ہے ۔شباب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب مغرب میں واقع نیتزاریم سٹی پر حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1907204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha