جنوبی کوریا کے صدر کی جناب رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر  مبارکباد

جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں جنوبی کوریا کے سفارتخانہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدرمون جہ این  نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے پیغام میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور تعلقات  کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک آئندہ  برس سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر جشن منائیں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی صدارت میں ایران کورونا وائرس پر کنٹرول کرنے کے بعد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہےگا۔

News Code 1907168

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =