مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے ہائی کورٹ نے پاکستان بھر میں ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا، عدالت نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی۔ سندھ ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ہائی کورٹ نے پاکستان بھر میں ویڈیو شیرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ہے۔
News Code 1907161
آپ کا تبصرہ