مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کوئٹہ کے علاقہ مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 6 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق کوئٹہ سے ملحقہ علاقے مارواڑ میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 6 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرآپریشن کیا گیا، کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کمپاونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ