17 جون، 2021، 9:57 AM

جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیرکی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیرکی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

پاکستان جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہیں تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ منظورالاسلامیہ کے شیخ الحدیث اور جمعیت علما اسلام لاہور کے نائب امیر مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے ایک طالبعلم کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیو سامنے آنے پر جامعہ منظورالاسلامیہ نے انہیں مدرسے سے فارغ کرکے ان سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

ادھر وفاق المدارس نے ان کوذمہ داری سے فارغ کردیا ہے اور وفاق المدارس پاکستان نے جامعہ منظورالاسلامیہ کا الحاق بھی ختم کردیا ہے ۔

گزشتہ چند روز سے مولانا عزیزالرحمن کی مدرسے کے ایک نوجوان طالب علم کے ساتھ غیراخلاقی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد وفاق المدارس پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے مولانا عزیزالرحمن کو وفاق المدارس العربیہ کے عہدے سے فارغ کردیا ہے اورانہیں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر جامعہ منظورالاسلامیہ کینٹ کے مہتمم مولانا اسداللہ فاروق کی طرف سے جاری نوٹس میں مولاناعزیزالرحمن کو اس گناہ میں ملوث ہونے کا ذمہ دارٹھہراتے ہوئے مدرسے سے فارغ کردیا گیا ہے اور انہیں مدرسہ چھوڑنے کی ہدایت کی  گئی ہے۔واضح رہے مولاناعزیزالرحمن کے بیٹے مولانا الطاف الرحمن بھی اسے مدرسے کے استاد ہیں۔

News Code 1906972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha