13 جون، 2021، 10:01 AM

کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق

کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 11 افراد جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کابل پولیس کے ترجمان بصیر مجاہد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ شیعہ اقلیتی کمیونٹی ہزارہ اکثریت والے علاقوں میں ہوا ہے۔  جب کہ اسی ماہ کے آغاز میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔ آج مسافر بسوں میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق  اور 6 زخمی ہوگئےہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کے اانخلا کے اعلان کے بعد سے پُر تشد کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب کہ وہابی دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور گزشتہ ماہ  میں سید الشہداء اسکول میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 80 کے قریب طالبات شہید ہوگئیں تھیں۔ طالبان دہشت گردوں نے اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم پر عائد کی تھی۔

News ID 1906911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha