13 مئی، 2021، 6:16 AM

امریکہ کی افغانستان کو درپیش مشکلات پر کوئی توجہ نہیں

امریکہ کی افغانستان کو درپیش مشکلات پر کوئی توجہ نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اپنی مشکلات کو حل کیا ہے، امریکہ کی افغانستان کو درپیش مشکلات پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات میں اپنی مشکلات کو حل کیا ہے، امریکہ کی افغانستان کو درپیش مشکلات پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم افغانستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں اور افغانستان میں امن و صلح برقرار کرنے کے سلسلے میں افغان حکومت اور مخآلفین کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

صدر حسن روحانی نے کابل میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے  شہید ہونی والی طالبات کے خاندانوں، افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

صدر روحانی نے عید سعید فطر کی آمد کے موقع پر بھی افغان صدر اور افغان عوام کو مبارکباد پیش کی۔

اس گفتگو میں افغان صدر نے کابل میں دہشت گردانہ حملے کو شیطانی اقدام قراردیتے ہوئے ایرانی حکومت اور عوام کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ کابل میں لڑکیوں کے مدرسہ سید الشہداء پر داعش دہشت گردوں کے حملے میں 85 طالبان شہید جبکہ 200 کے قریب زخمی ہوگئی تھیں۔

News ID 1906494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha