13 اپریل، 2021، 3:36 PM

امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم اور ان کی فہرست پیش کرنی چاہیے

امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں  کو ختم اور ان کی فہرست پیش کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتا ہے تو اسے تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روسی وزیر خارجہ لاوروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس  میں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا چاہتا ہے تو اسے تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اور اسی طرح امریکہ کو ایران کے خلاف تمام پابندیوں کی فہرست بھی پیش کرنی ہوگی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم امریکی پابندیوں کے خاتمہ کے بعد اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل کرنا شروع کردیں گے کیونکہ ہمیں اپنے وعدوں پر عمل کرنے میں کوئي مشکل نہیں ہے۔

ظریف نے ایران اور روس کے درمیان طبی سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسپوٹنک ویکسین کی ایران میں پیداوار جلد شروع ہوجائے گی ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران کے خلاف  تمام پابندیوں کو ختم کرنا امریکہ کی ذمہ د اری ہے اور اسی طرح امریکہ کو تمام پابندیوں کی فہرست بھی پیش کرنی چاہیے۔

News Code 1906078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha