6 اپریل، 2021، 7:52 AM

افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 110 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں 110 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 110 طالبان دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 110  طالبان دہشت گرد  ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے غزنی، ننگر ہار، قندوز، زابل ، ہرات اور قندہار صوبوں میں فوجی آپریشن کے دوران 110 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 80 سے زائد دہشت گردوں کو زخمی کردیا۔ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کی 90 سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی اپنے قبضہ میں کرلیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق قندھار کے متعدد اضلاع کو طالبان کے قبضہ سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

News ID 1905969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha