اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری

امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ  نے دعویٰ کیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے انکشاف ہوا ہے اسرائیل کا غیر اعلانیہ طور پر ایک خفیہ جوہری پروگرام جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق شہر ڈیمونا کے قریب شیمون پیرز نیگیو نیوکلیئر ریسرچ سینٹر پر ایسے شواہد ملے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسرائیل کا ایٹمی پروگرام پر کام جاری ہے۔ اے پی نے اس معاملے پر تفصیلات جاننے کیلئے جب اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا کہ ایسی تعمیرات کس مقصد کیلئے کی جارہی ہیں جو کہ اب تک غیر واضح ہیں،اسرائیلی حکومت نے اس پر کوئی بھی جواب دینے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے پاس ممکنہ طور پر 400 کے قریب ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔  اسرائیل کی غاصب حکومت کو علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیا جاتا ہے۔

News Code 1905431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =